48

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں جاوید قریشی نے کہا ہے کہ صحت مندسرگرمیاں اور مختلف کھیل منشیات کی روک تھام کاواحد ذریعہ ہیں

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں جاوید قریشی نے کہا ہے کہ صحت مندسرگرمیاں اور مختلف کھیل منشیات کی روک تھام کاواحد ذریعہ ہیں۔کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے ہم ہسپتالوں کو ویران کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن،اے این ایف اور شعور ترقیاتی تنظیم،ایس ایم فوڈز کے اشتراک سے انسداد منشیات چیمپئن ٹرافی فٹبال میچ کی تقریب تقسیم انعامات موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف محمد طاہر بھٹی مہمان خاص اور شاہد محمود انصاری تقریب کے میزبان تھے۔میاں جاوید قریشی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کو منشیات کی وباء سے بچانے کا ایک راستہ صرف اور صرف سپورٹس کی سرگرمیاں ہیں مختلف کھیلوں کے حوالے سے فٹبال ایک ایسا کھیل ہے جو نہ صر ف کم خرچ بلکہ ذہنی وجسمانی نشوونما کا بہترین ذریعہ ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف محمد طاہر بھٹی اور تقریب کے میزبان شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ معاشرے کو منشیات رکھنا ہمارا عزم ہے اور عوامی شعور وآگہی سمیت منشیات کی طلب ورست کو روکنے کے لیے اے این ایف جہدمسلسل پر عمل پیراں ہے ہماری یہ سرگرمیاں سال کے365دنوں میں جاری رہتی ہیں۔اس سے قبل انسداد منشیات چیمپئن ٹرافی فٹبال میچ میں ایگل فٹبال کلب اور ڈوگر فٹبال کلب کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔مقابلے میں ایگل کلب نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی اور چیمپئن ٹرافی کے حقدار ٹھہرے۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ کے کپتانوں کو ٹرافیاں دیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے اسی موقع پر میاں جاوید قریشی اور شاہد محمود انصاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف محمد طاہر بھٹی کو یادگاری سونیئر بھی پیش کیا۔
کیپشن:۔
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن،اے این ایف، شعور ترقیاتی تنظیم،ایس ایم فوڈز کے اشتراک سے انسداد منشیات چیمپئن ٹرافی فٹبال میچ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر صدرڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میاں جاوید قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف محمد طاہر بھٹی اور شاہد محمود انصاری،ونر اوررنراپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافیاں تقسیم کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب تقریب کے مہمان کو سونیئر پیش کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں