لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جمعہ کو سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے انہیں صحت کاملہ عطا کرنے کی دعا کی۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی۔ صوبائی وزراء عطاء اللہ تارڑ اور خواجہ سلمان رفیق بھی موجود تھے۔
