ملتان :انشاءاللہ امیدوار ایم این اے (این اے 150) پاکستان مسلم لیگ ن رانا ندیم احمد کی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں سے ملاقات۔ ملاقات میں پنجاب کی امن و امان کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئی جی پنجاب کو خصوصی طور پر ملتان پاکستان ویسٹ انڈیز میچ سیریز کے دوران چلڈرن ہسپتال ملتان سے اغوا ہونے والی بچی کی 24 گھنٹے میں بازیابی پر ملتان پولیس بلخصوص سی پی او ملتان خرم شہزاد اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور مصروفیت کے باوجود پوری ٹیم کی بلائنڈ کیس حل کرنے میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ رانا ندیم احمد نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کے ایسے فرض شناس سی پی او ملتان ہیں جو ملتان کے ہر بچے، بوڑھے، ہر فرد کی سیکورٹی کے متعلق فکر مند ہیں اور یہ بازیابی انکی نیک نیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے. کے پورے ضلع کی نفری میچ پر تعینات ہونے کے باوجود بچی کی 24 گھنٹے میں بازیاب کروائی۔ آئی جی ے ملاقات میں ملتان کےسیاسی و سماجی رہنما مقصود خان لودھی، رانامحمد احمد، نواب زین تالپور علی ملک بھی موجود تھے۔
