64

شاہ محمود قریشی بتاۓ کہ چالیس سال سے اقتدار میں رھتے ھوئے کوئی ایک میگا پراجیکٹ دیا ھو اس نےملتان کو

ملتان :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے کہا ھے کہ عمران خان اپنی کرپشن بچانے کے لئے اداروں پر حملے کررھے ھیں۔وہ این آر او لینے کے چکر میں تھے اسی لئے ملک ریاض کے ذریعے مصالحت کی کوشش بھی کی ، 50 ارب روپے کے سکینڈل میں بشری بی بی اور فرح گوگی کے دستخط شدہ پیپرز موجود ہیں ، شہزاد اکبر 30 ارب روپے اور ثاقب نثار 5ارب روپے لیکر فرار ہوگئے لیکن سبکو حساب دینا پڑے گا ،عمران خان نے مارچ کے زریعے پارلیمنٹ ،عدلیہ،الیکشن کمیشن ودیگر اداروں پر یلغار کی کوشش کی جو ناکام ھو گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہت وضاحت کے ساتھ کہ دیا ھے کہ کوئی سازش نہیں ھوئی ، شاہ محمود قریشی کے بیٹے نےآفشور کمپنیاں کہاں سے بنائیں اور یہ پیسہ کہاں سے آیا۔
چالیس سال سے اقتدار میں رھنے والے شاہ محمود قریشی ملتان اور جنوبی پنجاب کے لئے ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں بنواسکے ۔ تمام بڑے منصوبے ن لیگ کے دور میں بنے۔ شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے کھڑا ہو کر ان سے پوچھونگا کہ انہوں نے ملتان کے لئے کیا کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شاہ محمود قریشی ایک چور اور فراڈیا ھے ۔وہ بتائیں کہ لندن کی آف شور کمپنیوں کا پیسہ کہاں سے آیا ۔شیخ رشید کے غیر ذمہدارانہ بیانات پر اسے جیل میں ھونا چاھیے۔چوھدری پرویز الٰہی اپنا بڑھاپا خراب کررھے ھیں۔ عمران خان کے آئی ایم ایف کے معاھدے عوام کے سامنے رکھ دیئے ھیں۔روس نے بھی کہ دیا ھے کہ پٹرولیم مصنوعات کا کوئی معاھدہ نہیں ھوا تھا سب جھوٹ نکلا ان خیالات کا اظہارملتان کے ایک میرج کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ،شیخ طارق رشید،سینیٹر رانا محمود الحسن،سابق اراکین اسمبلی ملک غفار ڈوگر، وحید ارائیں،عامر سعید انصاری،ملک آصف رجوانہ،شہزاد مقبول بھٹہ،رانا شاھد الحسن،شیخ اطہر ممتاز، سعد کانجو،آصف قریشی ،ملک انور علی، عمران لیاقت،عمرفاروق بھٹی ودیگر بھی موجود تھے عابد شیر علی اور امیدوار ن لیگ حلقہ 217 سلمان نعیم نے مزید کہا کہ ،عمران خان این آر او لینے کے چکر میں تھے ، ملک ریاض کے ذریعے مصالحت کو کوشش کی گئی ، بیرون ملک سے جو 50 ارب روپے آئے جس پر بشری بی بی پر دستخط موجود ہیں ان کا حساب دینا پڑے گا، شہزاد اکبر کو 30 ارب روپے کا حساب دینا پڑے گا ، الیکشن کمیشن کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں ،عمران خان نے مارچ کے زریعے پارلیمنٹ پر یلغار کرنے کی کوشش کی گئی ، اداروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، اگر صاف شفاف ہو تو کیوں اپنی ضمانتیں کرواتین پھرتے ہو ، ثاقب نثار ملکی عوام کے پانچ ارب لیکر فرار ہوگیا ، شاہ محمود قریشی نے بطور وزیر خارجہ ملک کو بیچنے کی کو شش،کشمیر دے دیا اور ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنے جیسے کام کئے ، شیخ رشید کو غیر ذمہدارانہ بیانات پر جیل میں ھونا چاھئے۔چودھری پرویز الٰہی اپنا بڑھاپا خراب کررھے ھیں۔شاہ محمود قریشی اور اس کی موروثی سیاست کا جنازہ 17جولائی کے ضمنی انتخابات میں عوام نکالیں گے۔عمران خان اپنی سیاست اور کرپشن بچانے کے لئے اداروں پر حملہ آور ھیں۔میاں نواز شریف آنے والے قومی انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔عمران خان کے آئی ایم ایف کے معاھدے عوام کے سامنے رکھ دیئے ھیں۔روس نے بھی کہ دیا کہ آئل کے حوالے سے کوئی بات نہیں ھوئی۔ جان کیری کے ملازم اور انیل مسرت کے ساتھ انگلینڈ کے نائیٹ کلبوں میں جانے والے زین قریشی کو شکست دے کر ثابت کریں گے کہ حلقہ 217 کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے . سلمان نعیم کی فتح دیکھ کر یہ سارے بوکھلا گئے ہیں اور شاہ محمود نے تو ابھی سے رونا دھونا شروع کر دیا ہے۔ اب جن کو وہ پکارتے تھے وہ نہیں آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی بتاۓ کہ چالیس سال سے اقتدار میں رھتے ھوئے کوئی ایک میگا پراجیکٹ دیا ھو اس نےملتان کو. شاہ محمود کے باپ نے گورنر پنجاب ھونے کے باوجود کچھ نہ کیا۔ شاہ محمود قریشی ن لیگ،پیپلز پارٹی اور پھر ن لیگ میں آنے کے لئے نواز شریف کے منت ترلے کرتے رھےزین قریشی چار سال امریکی صدارتی امیدوار جان کیری کا ملازم بنا رھا یہ خود امریکہ کو سہولیات فراہم کرتے رھے اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے حقیقی آزادی کے نعرے لگا رھے ھیں۔۔ عمران خان نے معیشت کا ستیاناس کر دیا ہےلیکن علیمہ باجی نے سلائی مشین سے اربوں روپے کیسے کمالئے اور پانچ کروڑ جرمانہ بھی ادا کردیا۔ جب بھی ملک بحرانوں میں آتا ھے پاکستان ن لیگ کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردینگے اور معیشت کو بھی بحرانوں سے نکالیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں